phansi

برطانیہ، نرسری کے بچوں کو زہر دینے والی سفاک خاتون ٹیچر کو موت کی سزا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن ( جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) برطانیہ خاتون ٹیچر سزا

برطانیہ کی ایک عدالت نے نرسری کے بچوں کو زہر دینے والی خاتون ٹیچر کو

سزائے موت سنا دی۔

= یہ بھی پڑھیں=-: بچوں کیلئے درندہ صفت انسان پہنچا انجام کو، 3 بار سزائے موت
————————————————————————————–

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کو زہر دینے کا واقعہ گزشتہ سال 27 مارچ کو چین

کے شہر جیژو میں پیش آیا تھا جس میں نرسری کی ٹیچر پر 25 بچوں کو زہر

دینے کا الزام عائد کیا گیا، واقعے کے بعد بچوں کو فوری طورہسپتال منتقل کیا گیا

تھا، تاہم ان میں سے ایک بچہ ہلاک ہوگیا تھا۔

===: خاتون نے انتقام لینے کیلئے بچوں کے ناشتے میں زہر ملایا،عدالت

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے بچوں کو زہر دینے کے واقعے میں فوری طور پر یہ

خبریں سامنے آئی تھیں کہ ناشتہ کرنے کے بعد بچوں کو قے کی شکایت ہوئی اور

وہ بے ہوش ہوگئے جس کے بعد پولیس نے خاتون ٹیچر کو زہر دینے کے الزام میں

گرفتار کیا۔ عدالت نے خاتون ٹیچر کے اس عمل کو وحشیانہ عمل قرار دیا اور

خاتون کو مقدمے میں سزائے موت سناتے ہوئے کہا کہ ٹیچر نے بچوں سے انتقام

لینے کے لیے ان کے ناشتے میں سوڈیم نائٹریٹ ملایا۔

===: مجرمہ پہلے بھی اپنے شوہر کو زیر دے چکی مگر وہ بچ گیا

عدالت کا کہنا تھا کہ خاتون ٹیچر نے سٹوڈنٹس مینجمنٹ کے معاملے پر بحث کے

بعد دوسری ٹیچر کی کلاس کے بچوں کے ناشتے میں انتقامی طور پر زہر ملایا تھا۔

عدالت نے مزید کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ خاتون نے لوگوں کو زہر دیا بلکہ

اس سے قبل خاتون نے نائٹریٹ کی آن لائن خریداری کی تھی اور اپنے شوہر کو

بھی زہر دیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی تھی، تاہم وہ بروقت طبی امداد کی

بدولت بچ گیا-

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

برطانیہ خاتون ٹیچر سزا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply