برطانیہ بینک فراڈ کا عالمی دارالحکومت، امریکی ائیر پورٹس اسلحہ کا گڑھ

برطانیہ بینک فراڈ کا عالمی دارالحکومت، امریکی ائیر پورٹس اسلحہ کا گڑھ

Spread the love

لندن، واشنگٹن (جے ٹی این او مائی گاڈ) برطانیہ بینک فراڈ

برطانیہ کو بینک فراڈ کی دنیا کا دارالحکومت قرار دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے

مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں لوگوں کے ایک ارب ڈالر اڑا لیے گئے،

جبکہ بیرون ملک سے دھوکے بازی میں بھارت اور مغربی افریقہ کے شہری

ملوث نکلے۔ تاریخ میں کسی بھی سال کے مقابلے میں گزشتہ 12 ماہ میں سب سے

زیادہ فراڈ کے کیسز سامنے آئے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ الیکٹرانک بینکنگ میں

اسکیمز اور فراڈ کے کیسز لاک ڈاﺅن کے عرصے میں سب سے زیادہ ہوئے ہیں،

اور اس کی وجہ صارفین کا اپنا پرسنل ڈیٹا انٹرنیٹ پر بڑی تعداد میں اپ لوڈ کرنا

ہے، کیونکہ کرمنلز بینک صارفین کی معلومات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان

کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کر کے رقم چوری کرتے ہیں۔

=-.-= او مائی گاڈ عنوان کے تحت مزید معلوماتی نیوز ( == پڑھیں == )

ڈیٹا کے مطابق رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں ایک بلین ڈالر چوری ہوئے جو کہ

سال 2020ء کے مقابلے میں 30 فیصد اور سال 2017ء کے مقابلے میں 60 فیصد

اضافی ہے۔ برطانوی حکومت کے ماتحت نیشنل اکنامک کرائم سینٹر نے بینکنگ

سیکٹر سے اتفاق کرتے ہوئے اسے برطانیہ کے دفاع کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

دفاعی ماہرین اور سینئر بینکرز نے کہا ہے ہے کہ بہت سے فراڈ ا بیرونِ ملک

سے کیے گئے ہیں جن میں بھارت اور ویسٹ افریقہ شامل ہیں، اِن جرائم سے

نمٹنے کیلئے برطانوی حکام نے فیس بک، گوگل، ایمازون اور ای بے سے رابطہ

بھی کرلیا ہے۔ سماجی روابط اور ای کامرس کی کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ

اس نوعیت کے فراڈ کی روک تھام کی جائے۔

=-،-= امریکی مسافروں کی جانب سے پستول لانے میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی جانب سے اپنے ہمراہ پستول لانے میں

ریکار ڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے روں

سال اکتوبر تک مسافروں سے مختلف ائیرپورٹس پر 4 ہزار 495 پستول برآمد کیں

جن میں سے زیادہ تر لوڈڈ تھیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرانسپورٹ سکیورٹی کا

کہنا تھا کہ مسافروں کے پاس سے اتنی تعداد میں پستول ملنا یہ ایک ریکارڈ ہے،

جبکہ اس سے قبل 2019ء میں کرونا کے باعث مسافروں کی کمی کی وجہ سے یہ

تعداد 4 ہزار 432 تھی۔ امریکی ٹرانسپورٹ سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا

کہنا تھا کہ اتنی زیادہ تعداد میں اسلحہ ملنا کافی خطرناک ہے۔ تاہم ٹرانسپورٹ

سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے اس کی کوئی وجہ پیش نہیں کی کہ لوگ ائیرپورٹ پر

اتنی تعداد میں پستول لانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں۔

برطانیہ بینک فراڈ ، برطانیہ بینک فراڈ ، برطانیہ بینک فراڈ ، برطانیہ بینک فراڈ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply