برطانیہ،آخری سانسیں لیتی خاتون پر اللہ تعالٰی کا کرم

Spread the love

ہم اکثر ہی کئی لوگوں کے اسلام قبول کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں سنتے ہیں لیکن حال ہی میں لندن میں مقیم ایک ضعیف عمر خاتون کے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

ویڈیو میں خاتون کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے اور اسلام قبول کرتے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی زیادہ سے زیادہ شئیر کیا گیا۔

ویڈیو میں خاتون کو کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے اور کلمے کا ترجمہ پڑھتے ہوئے بھی سنا گیا۔

فیس بک پر جاری پوسٹ کے مطابق ضعیف عمر خاتون ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مدد کے لیے پکار رہی تھیں۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے بتایا میں جیسے ہی ان کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے کہا میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں ، کیا تم میری مدد کر سکتے ہو ؟ جس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے ضعیف خاتون کو کلمہ پڑھا کر انہیں اسلام قبول کروایا جس کے بعد وہ پر سکون انداز میں ابدی نیند سو گئیں۔

پوسٹ کے آخر میں یہ بھی تحریر تھا جب اللہ تعالی کسی شخص کو رہنمائی عطا کرتا ہے تو کوئی بھی اس شخص کو بھٹکا نہیں سکتا۔

بلا شبہ اسلام ہی سچا مذہب اور دین حق ہے۔ تاقیامت کئی لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے.

Leave a Reply