برطانوی گرل گائیڈنگ تنظیم کا اسلاموفوبیا معاملے پر معافی نامہ

برطانوی گرل گائیڈنگ تنظیم کا اسلاموفوبیا معاملے پر معافی نامہ

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن خواتین نیوز) برطانوی گرل گائیڈنگ تنظیم

غیرجانبد ارانہ جانچ پڑتال ( ایکسٹرنل آڈٹ ) کے بعد برطانیہ کی یوتھ تنظیم گرل

گائیڈنگ نے اپنی گرلز گائیڈز اور سٹاف دونوں میں اسلامو فوبیا کے واقعات رونما

ہونے کے شواہد سامنے آنے پر معافی نامہ جاری کر دیا۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ کی یوتھ تنظیم گرل گائیڈنگ نے اسلامو فوبیا

معاملے کی اطلاعات پر فوری تحقیقات کا فیصلہ اور اس ضمن میں 200 سے

زیادہ ممبرز، عملہ، والدین اور دیکھ بھال کرنیوالوں سے شواہد لیے گئے جن سے

امتیازی سلوک کی مثالیں سامنے آئیں جس میں دیکھا گیا کہ نسلی اقلیتوں کے

نوجوانوں پر الزام تراشی کی گئی، ایک مسلمان لڑکی کو سفر کے دوران اپنا

حجاب ہٹانے کو کہا گیا۔ ایکسٹرنل کمیونیکیشنز کی ٹیم نے آڈیٹرز کو یہ بھی بتایا

جب وہ اسلامی تعطیلات کے آس پاس چیزیں پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں

مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

برطانیہ بھر میں کام کرنیوالی گرل گائیڈنگ کے 25 ہزار سے زیادہ گروپس ہیں

جو ہفتہ وار ملتے ہیں جس میں 80 ہزار سے زیادہ رضاکار شامل ہیں جہاں وہ

کیمپنگ اور سیلنگ جیسی ایڈونچر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔ گرل گائیڈنگ کی

سی ای او انجیلا سالٹ نے کہا گرل گائیڈنگ کی جانب سے مجھے کسی بھی ایسے

شخص سے شدید افسوس ہے جس نے کبھی ناپسندیدگی، عدم تعاون یا تکیف دہ

رویہ محسوس کیا ہے یا جو خیراتی ادارے میں کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک

یا بے دخلی کا نشانہ بنے ہیں۔ سی ای او کی حیثیت سے میری ترجیح یہ ہے کہ ہم

نے جن معاملات کی نشاندہی کی ہے ان سے نمٹنے کیلئے ہمارا عزم لوگوں کا

اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ ہم ابھی نیا منصوبہ شروع کر رہے ہیں۔ اس

سے ہمیں پوری تنظیم میں تبدیلیوں کا اطلاق ہوتا نظر آئے گا۔ میں اور ہماری ٹیم

مشکلات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں اور ہم بدلیں گے، جیسے

معاشرے میں تبدیلی آتی ہے، ہم سنتے رہیں گے، شامل رہیں گے اور یقینی بنائیں

گے کہ ہم مستقبل میں لڑکیوں اور ینگ خواتین کی زندگی میں متعلقہ، قابل رسائی

اور موثر ثابت ہوں۔ چیریٹی نے داخلی نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کے امور کو

تربیت اور مشیروں کی شمولیت سے نمٹنے کا عہد کیا ہے۔ جبکہ اب تک رونما

ہونیوالے واقعات پر معذرت خواہ ہیں-

برطانوی گرل گائیڈنگ تنظیم

Leave a Reply