برطانوی پارلیمنٹ بھارتی کسانوں

برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی کسانوں کے معاملے پر بحث ، مودی حکومت پریشان

Spread the love

برطانوی پارلیمنٹ بھارتی کسانوں

نئی دہلی(جے ٹی این آن لائن نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج عالمی رنگ اختیار کر گیا، برطانیہ

نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا جس پر بھارت کی چیخیں نکل

گئیں،بھارتی کسانوں کی گونج برطانوی پارلیمان میں، برطانوی پارلیمنٹ میں کسانوں کے معاملے پر

90منٹ تک بحث ہوئی، برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں سے اظہار یکجتی پر بھارت سیخ پا ہوگیا، برطانوی ہائی کمشنر کو

نئی دلی میں طلب کر لیا گیا، بحث کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا،لوک سبھا کے اجلاس

میں بھی پنجابی رکن ہرسمرت کور بادل نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ سرکار کا یہ

کہنا کہ قوانین کسان کے مفاد میں ہیں غلط ہے،متنازع زرعی قوانین کیخلاف احتجاج کو ساڑھے تین

ماہ مکمل ہو گئے،ٹکری بارڈر پر احتجاج کے دوران جان دینے والے سکھ کارکن کے خاندان نے

سرکار سے انصاف اور بچوں کی کفالت کے لیے فنڈز کا مطالبہ کر دیا،زرعی قوانین کیخلاف احتجاج

کو ساڑھے تین ماہ مکمل ہو گئے ہیں، کسانوں نے قوانین واپس نہ لینے پر پارلیمنٹ کے باہر ٹریکٹرز

لانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ بھارتی کسانوں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply