برطانوی وزیراعظم تھریسا مے بچ گئیں،تحریک عدم اعتماد ناکام

Spread the love

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کےخلاف پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی کے 42 ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ، کنزرویٹو پارٹی کے200 ارکان پارلیمینٹ نے عدم اعتماد کے خلاف اور 117 ارکان نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا ،بدھ کی شام کنزرویٹو پارٹی کے40 ممبران نے تھریسامے کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جس پر برطانوی وقت کے مطابق شام چھ بجے ووٹنگ شروع ہوئی جو دو گھنٹے تک جاری رہی جبکہ مقامی وقت کے مطابق 9 بجے اس کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے 200 ووٹ حاصل کیے انہیں اکثریت کے لئے 159 ووٹ درکار تھے اب ان کے خلاف ایک سال تک تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جا سکتی ، برطانوی وزیراعظم نے قیاس آرائیوں سے زائد ووٹ حاصل کیے اور سیاسی پنڈتوں کو ششدر کر کے رکھ دیا ،اس عدم اعتماد کے بعد تھریسا مے کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ برقرار رہیں گی۔

Leave a Reply