برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ایک اور شادی کا فیصلہ، تاریخ بھی طے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا ایک اور شادی کا فیصلہ، تاریخ بھی طے

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ایک اور شادی کی تاریخ 30 جولائی طے ہو

گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دوسری

شادی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ 30 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں

گے۔ بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دوستوں اور رشتہ داروں

کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے۔ 56 سالہ بورس جانسن نے 33 سالہ کیری

سائمنڈ سے فروری میں منگنی کی تھی، برطانوی وزیراعظم کی یہ دوسری شادی

ہو گی۔ اس سے قبل بورس جانسن نے 2018 میں اپنی سابقہ اہلیہ سے 25 سالہ

رفاقت ختم کر دی تھی۔

=-= ایسی ہی مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

گزشتہ برس اپریل میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ہوئی تھی۔ وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق بورس جانسن کی منگیتر کیری

سائمنڈز نے لندن میں واقع ہسپتال میں ایک صحتمند بچے کو جنم دیا۔ بچے کی

پیدائش سے قبل اس کی والدہ کیری سائمنڈز میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم

وہ بچے کی پیدائش سے تین ہفتے قبل کرونا سے صحت یاب ہو کر ہسپتال سے

ڈسچارج ہوگئی تھیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپریل 2020ء میں شادی سے قبل ہی پانچویں بچے کے والد بننے والے برطانوی

وزیراعظم 55 سالہ بورس جانسن آئندہ سال کے وسط تک تیسری شادی کے بندھن

میں بندھ جائیں گے۔ برطانوی اخبار ’ دی گارجین ‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور

برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا وزیراعظم ہاؤس کے قریبی ذرائع کے

مطابق بورس جانسن خود سے 24 سال کم عمر گرل فرینڈ 33 سالہ کیری سائمنڈز

سے جولائی 2022 میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جوڑے کے ہاں اپریل

2020ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2018ء سے تعلقات

تھے۔ اپنے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل اگرچہ دونوں نے منگنی بھی کی تھی، تاہم

اب بچے کی پیدائش کے دو سال بعد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

=-.-= آڑھائی سو سال بعد وزارت عظمیٰ میں شادی کرنیوالے پہلے وزیراعظم

بورس جانسن گزشتہ آڑھائی سو سال میں وہ پہلے برطانوی وزیراعظم بن جائیں

گے، جو وزارت عظمیٰ پر براجمان ہوتے ہوئے شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

اسوقت بورس جانسن برطانوی تاریخ کے وہ پہلے وزیراعظم بھی ہیں جو شادی

کیے بغیر ہی وزیراعظم ہاؤس میں گرل فرینڈ کیساتھ رہ رہے ہیں اور ان کے ہاں

بچہ بھی ہوا۔ بورس جانسن سے قبل 2010ء میں ڈیوڈ کیمرون وہ پہلے وزیراعظم

بنے تھے، جن کے ہاں وزارت عظمیٰ کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم

ان کے ہاں اہلیہ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بورس جانسن کے کیری

سائمنڈز سے ہونیوالے بچے کے علاوہ بھی 4 بچے ہیں اور انہوں نے پہلے دو

شادیاں بھی کر رکھی تھیں، جو دونوں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔ انہوں نے پہلی

شادی اٹالین نژاد برطانوی خاتون الجرا موسٹن سے 1987ء میں کی، تاہم دونوں کی

شادی محض 6 سال کے اندر 1993 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

Leave a Reply