163

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کا پاکستان پہنچنے پرشاندار استقبال

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن

کاتاریخی دورے پر پاکستان پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، برطانوی

ہائی کمشنر نے پر تپاک استقبال کیا ،بچوںنے شاہی مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے

پیش کئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سمیت گزشتہ

روزساڑھے 9 بجے رات اسلام آباد پہنچے۔برطانوی شاہی جوڑے کا خصوصی

طیارہ نورخان ایئربیس پہنچا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، برطانوی ہائی

کمشنر تھومس ڈریو اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا جبکہ بچوں نے شاہی

مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔شاہی مہمانوں کے استقبال کیلئے

نورخان ایئربیس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے

کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں اور شاہی جوڑے کے دورہ

پاکستان پر خوشی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شاہی جوڑے کی ملک میں آمد

سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت اور پرامن چہرہ ابھر کر سامنے آئے گا

جبکہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ ذرائع

کے مطابق آج منگل کو شاہی جوڑے کی صدر مملکت عارف علوی اور وزیر

اعظم عمران خان ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا سیکٹر ایف

سیون میں ایک خواتین کے کالج کا دورہ کریگا،منگل کے روز ہی شاہی جوڑا ایک

غیر سرکاری تنظیم کے توسط سے عوام سے ملاقاتیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق

دورے کے دوسرے دن کا اختتام شاہی جوڑے کی جانب سے پاکستان مونومینٹ

کے دورے پر ہو گا،دورے کے تیسرے دن شاہی جوڑا لاہور روانہ ہو گا،بدھ کے

روز دورہ لاہور کے دوران برطانوی شاہی جوڑا ایس او ایس ولیج، ایچیسن کالج

اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق شاہی جوڑے

کا بدھ کے روز ہی بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان جانے کا امکان ہے ،برطانوی

شاہی جوڑابدھ کے روز اسلام آباد واپس پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات

کوپرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن چترال روانہ ہوں گے،برطانوی شاہی جوڑا چترال میں

مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو ہی برطانوی

شاہی جوڑے کا درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ متوقع ہے،درہ خیبر اور قلعہ خیبر

کا دورہ بہتر موسمیاتی حالات سے مشروط ہو گا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی

جوڑا رات کو واپس وفاقی دارالحکومت پہنچے گا،دورے کے آخری روز جمعہ

کے دن شہزداہ ولیمز اور کیٹ مڈلٹن کا فیصل مسجد کا دورہ متوقع ہے جس کے

بعد دوپہر کے وقت برطانوی شاہی جوڑا برطانیہ واپس روانہ ہو جائیگا۔ ذرائع کے

مطابق برطانیہ کے شاہی محل کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کا پاکستانی

دورہ ایک ہزار کلو میٹر پر مشتمل ہوگا اور اس دورے کے دوران جوڑا پاکستان

کے مختلف علاقوں میں ثقافتی و امدادی پروگرامات میں شرکت کرے گا۔ برطانوی

شاہی مہمانوں کی پاکستان آمد پرانہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ شہزادہ ولیم

اور شہزادی کیٹ کا پاکستان آنا پرامن اور محفوظ پاکستان کی روشن دلیل ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور

برطانیہ کے مابین دیرینہ تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

Leave a Reply