0

برطانوی شہزادہ فلپ کا اعلیٰ اخلاقیات کا مظاہرہ

Spread the love

برطانوی اخبار سنڈے مرر کے مطابق برطانوی شہزادہ فلپ نے کہا ہے انہیں ایک ہفتہ قبل کار حادثہ جس میں وہ بھی ملوث تھے، کے نتیجے میں خاتون کے زخمی ہونے سے متعلق انتہائی افسوس ہے ، اخبار نے 97سالہ شہزادے کی جانب سے ایما فئیرویدر جن کی کیا گاڑی جس میں وہ سفر کررہی تھیں ، شہز ا د ے کی لینڈ روور سے ٹکرانے کے بعد کلائی ٹوٹ گئی تھی کو لکھا گیا خط شائع کیا ہے ۔فلپ کے نیلے رنگ کے قلم کےساتھ دستخط شدہ خط میں کہا گیا ہے میں آپ کو بتانا چاہوں گا میں حادثے پر اپنے طور پر کس قدر انتہائی افسردہ ہوں ، میں صرف یہ تصور کرسکتا ہوں میں سامنے سے آنیوالی کار کو دیکھنے میں ناکا م رہا اور میں اس واقعہ پر انتہائی شرمسار ہو ں۔مشرقی انگلینڈ میں نورفولک میں شہزادہ کی رہائش گاہ کے نزدیک مصروف مرکزی شاہراہ پر پیش آنیوالے حادثے سے شہزادے کی گاڑی سڑک کے کنارے لگ گئی تھی اور وہ گاڑی سے باہر نکل آئے تھے ۔ 17جنوری کے حادثے میں فلپ زخمی نہیں ہو ئے تھے جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو گھٹنے میں معمولی چوٹ آئی تھی۔

Leave a Reply