184

برطانوی شاہی جوڑا محبتیں سمیٹے وطن واپس، مصروفیات، تصویری جھلکیاں

اسلام آباد،لاہور(جتن آن لائن رپورٹنگ ٹیم،مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شاہی جوڑا

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان سے محبتیں اور خوشیاں سمیٹ کر وطن واپس چلا

گیا۔ شہزادہ ولیم اور کوئین کیٹ مڈلٹن کو اسلام آباد سے اعلیٰ پاکستانی حکام نے

رخصت کیا۔ برطانوی شاہی مہمانوں نے لاہور سے اسلام آباد روانگی سے پہلے

ایک بار پھر ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا اور بچوں کیساتھ خوب گپ شپ کی۔

سوشل میڈیا پر کیٹ مڈلٹن کے چرچے

دوسری جانب برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی اسلام آباد، لاہور

اور چترال کی خوبصورت تصاویر، ان کے پاکستانی لباس کے انتخاب کو بھی

سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی برطانوی شاہی

جوڑے کی تصاویر کو مداحوں نے قابل ستائش قرار دیا-

اہل کراجی کا شکوہ اوردلچسپ میمز

تاہم پاکستان کے تاریخی دورے پر آئے برطانوی شاہی جوڑے نے اسلام آباد،

لاہور اور چترال کا تو دورہ کیا لیکن وہ کراچی نہیں جانے پر سوشل میڈیا پر

دلچسپ میمز دیکھنے کو ملے۔ اہل ک7%DB1تچ %D ھ8%C%DA3ۉو Ԇ %BA ی %8%ر868%D7
و %4%

D8A%BB%F%ةے B18Ո %88%8%ثل ، DB9%88 ک9 مڈلٹن کراچی کی سیر پر نہیں آئے۔ ایسے میں

میمز (memes) کے ذریعے شاہی جوڑے کو کراچی کے مختلف مقامات پر

دکھایا گیا جنہیں دیکھ کر لبوں پر مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔

ایک میم میں برطانوی شاہی جوڑے کو کراچی کے مشہور علاقے عزیز آباد کے

نائن زیرو میں داخل ہوتے دکھایا گیا، تو دوسری میم میں شاہی جوڑے کو کراچی

کے مشہور شاپنگ مال “لکی ون” کے باہر دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادہ ولیم اوراہلیہ کا پاکستان آمد پرشاندار استقبال

ایک صارف نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی زاھد ریسٹورنٹ پر موجودگی کی

میم شیئر کی۔ فوٹو شاپ کی مدد سے ایک میم میں برطانوی شاہی جوڑا کراچی

کے ساحل پر چہل قدمی کرتے اور دوسری میں ساحل پر ہی رکشے میں سوار

دکھایا گیا۔ ایک میم میں شہزادہ ولیم سفاری پارک کے سامنے موجود تھے۔

موسم کی خرابی، شاہی جوڑا واپس لاہور پہنچ گیا

یاد رہے کہ جمعہ کی شام برطانوی شاہی جوڑا لاہور میں نتہائی مصروف دن

گزارنے اور دورہ مکمل ہونے پر گزشتہ شام اسلام آباد جانے کیلئے روانہ

ہوا تو خراب موسم کے باعث انکا طیارہ اسلام آباد میں لینڈ نہ کرسکا جس

کے باعث شاہی جوڑے کے جہاز کو واپس لاہور بھیج دیا گیا-

علامہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد تین گھنٹے سے زائد انتظار اور

موسم بہتر نہ ہونے کی وجہ سے شاہی مہمان جوڑے نے رات لاہور میں ہی قیام

کا فیصلہ کیا۔

برطانوی صحافی کا دلچسپ ٹوئٹ

رائل طیارے میں شاہی جوڑے کیساتھ سفر کرنیوالے برطانوی صحافی کرس شپ

نے ٹویٹ کیا رائل ائیر فورس کا جہاز اسلام آباد کی فضا میں ہچکولے کھانے کے

بعد واپس لاہور کیلئے مڑا اور جہاں سے سفر کا آغاز کیا واپس وہیں لینڈ کیا۔

برطانوی صحافی کا مزید کہنا تھا شہزادہ ولیم جو خود ایک پائلٹ ہیں، وہ جہاز

کے باقی افراد کی نسبت کم پریشان دکھائی دیئے۔

دورہ لاہور میں شاہی جوڑے کی مصروفیات

قبل ازیں شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ روز لاہور میں انتہائی

مصروف دن گزارا۔ بر طا نوی شاہی جوڑے نے ایس اوایس ویلیج میں 2 بچوں

کی سالگرہ تقریب میں شرکت کی اور بچوں کیساتھ گھل مل گئے اور ان سے گپ

شپ کی، اس موقع پر شاہی جوڑے کو ایس او ایس ویلیج میں بچوں کو فراہم کی

جانے والی سہولیات سے آگاہی دی گئی۔ شاہی جوڑے نے بچوں کیساتھ تصاویر

بھی بنوائیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلی-

شوکت خانم کینسر ہسپتال کا دورہ

شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کی عیادت کی، اس موقع پر

ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان نے شاہی جوڑے کا پرتپاک

استقبال کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کینسر کے مرض میں مبتلا

بچوں سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ شاہی مہمانوں نے ہسپتال کا دورہ

بھی کیا جبکہ ہسپتال کے باہر عام لوگوں سے بھی ملاقات کر کے گفتگو کی۔

تاریخی بادشاہی مسجد کی سیر اور کیٹ کا احترام مذہب

شاہی جوڑے نے تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا جہاں خطیب بادشاہی

مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں بادشاہی

مسجد کی تاریخ کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

شہزادی کیٹ میڈلٹن نے شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی جبکہ سر کو بھی

دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا۔ برطانوی شاہی جوڑے نے ننگے پائوں مسجد کے

مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مغلیہ دور کے فن تعمیر کو سراہا۔ شاہی جوڑے

کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تھا۔ شہزادہ ولیم نے بادشاہی مسجد لاہور میں بین

المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس میں بھی شرکت کی-

وزیراعلیٰ، گورنرپنجاب کی جانب سے پرتپاک استقبال

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا قبل ازیں لاہور پہنچنے پر ریڈ کارپٹ

استقبال کیا گیا، شاہی جوڑے کو ائیر پورٹ پر گورنرمحمد سروراوروزیراعلیٰ

پنجاب عثمان بزدار نے خوش آمدید کہا، دو بچوں نے پھول بھی پیش کئے۔

برطانوی رائل ائیر فورس کا طیارہ شاہی مہمان کو لیکر لاہور ائیر پورٹ پر اترا،

تو پینٹ شرٹ میں ملبوس شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کوئین کیٹ مڈلٹن کیساتھ مسکراتے

ہوئے طیارے سے باہرآئے۔

مہمان جوڑے کیلئے تحائف

برطانوی شاہی جوڑا کو انکی آمد پر تحائف بھی دیئے گئے، وزیراعلیٰ عثمان

بزدار نے شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی روایتی چھڑی اور پینٹنگ کا

تحفہ پیش کیا جبکہ کوئین کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔ گورنر چوہدری

محمد سرور نے بھی معزز مہمانوں کو تحائف پیش کئے۔ شاہی جوڑے سے

گورنر اور وزیر اعلیٰ نے ائیرپورٹ لاؤنج میں ملاقات بھی کی-

لاہورآمد پر کیٹ مڈلٹن کا ناقابل فراموش انداز

کوئین کیٹ مڈلٹن مشرقی رنگ میں رچی بسی نظر آئیں، سفید لانگ شرٹ،

ٹراوزر، شانوں پر دوپٹہ ہاتھ میں ایوری کلر پرس اور میچنگ کاٹ شوز مرکز

نگاہ تھے۔ برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو 5 روزہ دورے پر پاکستان آیا تھا،

گزشتہ روز18 اکتوبر کو دورہ مکمل کرکے وطن برطانیہ روانہ ہوگیا-

برطانوی شاہی جوڑا—- دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانگی

اورلاہور میں گزارے دو دونوں کی مصروفیات کی تصویری جھلکیاں


برطانوی شاہی جوڑا

اپنا تبصرہ بھیجیں