اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا کہنا ہے
پاکستان کی کل آبادی میں سے 60ملین سے زائد لوگ غربت کی لیکر سے نیچے
زندگی گزارتے ہیں،22.6 ملین بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں، ہر 11واں بچہ
پانچ سال کی عمر سے پہلے زندگی کی بازی ہارجاتا ہے، ہر سال 9700خواتین
زچگی کے دوران موت کا شکار ہوجاتی ہیں، پانچ سال کے کم عمر بچوں میں
سے 44 فی صد بچوں کی مناسب ذہنی نشوونما نہیں ہوپاتی ۔ برطانوی ادارہ بین
الاقوامی ترقی ( ڈی ایف آئی ڈی ) کے اعداوشمار کے مطابق پاکستان کی آبادی
آئندہ پندرہ سال تک 40ملین تک پہنچ جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق کل آبادی کا
تیسرا حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔جبکہ
دوتہائی خواتین لکھنا پڑھنانہیں جانتیں۔ حکومت نے ان مسائل کے حل کیلئے
فوری اور ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے تو مستقبل میں انتہائی گھمبیر صورتحال کا
سامنا کرنا پڑے گا ،