برازیل کی خاتون فوجی اہلکار سے 39 کلو کوکین برآمد

Spread the love

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیلین صدر جیئر بولسونارو کے ہمراہ جی 20 اجلاس

میں شرکت کیلئے جاپان جانیوالی خاتون فوجی اہلکار 39 کلو گرام کوکین برآمد

ہونے پر گرفتار کرلی گئی ۔برازیلین صدر جیئر بولسونارو کی ایڈوانس ٹیم میں

شامل خاتون اہلکار کے سامان سے سپین کے ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران 39

کلو گرام کوکین برآمد ہوئی۔سپین کے پولیس حکام کا کہنا ہے متعلقہ خاتون کو

جنوب مغربی سپین کے راستے جاپان جاتے ہوئے دوروزقبل گرفتار کیا گیا ،

ملزمہ کے سوٹ کیس میں صرف منشیات موجود تھی۔سپین کی عدالت نے منشیات

کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونیوالی ملزمہ کو حراست میں رکھنے کا حکم

دیا ہے۔صدر بولسونارو نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں وعدہ کیا جو عناصر

چین :’’آئس‘‘نامی منشیات کے گاڈ فادر کو پھانسی دیدی گئی

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ان کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

برازیلین صدر نے منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں ایک فوجی کی گرفتاری کی

تصدیق کرتے ہوئے وزارت دفاع کو ہسپانوی پولیس سے تعاون کرنے کا حکم

دیااور مزید کہا اگر خاتون اہلکار نے جرم تسلیم کر لیا تو اس کیخلاف قانون کے

مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے دوروزہ جی 20 کانفرنس گزشتہ

روز شروع ہوئی اور آج بروز ہفتہ بھی جاپان کے شہر اوساکا میں جاری رہے گی

۔

کوکین برآمد

Leave a Reply