برازیل چرچ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، حملہ آور کی خودکشی

Spread the love

برازیل کے شہر کیمپیانز کے چرچ میں مسلح شخص نے خود کشی کرنے سے قبل فائرنگ کرکے 5 لوگوں کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ چرچ میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا ایک مسلح شخص .38 ریولور کے ہمراہ چرچ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔انہوں نے بتایا کہ مسلح شخص کی فائرنگ 5 ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے بعدازاں مسلح شخص نے اسی ریولرر سے اپنی جان لے لی۔پولیس نے بتایا کہ مسلح شخص کی شناخت اور فائرنگ کے پیچھے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے۔چرچ میں موجود ایک خاتون نے بتایا کہ فائرنگ ہونے کے ساتھ ہی سب نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا اور متعدد لوگ گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے۔

Leave a Reply