برائلر گوشت کی قیمت

برائلر گوشت کی قیمت مزید اضافے سے354روپے فی کلوہو گئی

Spread the love

برائلر گوشت کی قیمت

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 3روپے

اضافے سے354روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت2روپے اضافے سے244روپے فی کلو جبکہ

فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر قرارداد اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ (ن) نے رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پراظہار

تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع

کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پھل،سبزیاں،دالیں،گھی اور مرغی کے گوشت کی قیمت

میں 50سے 100روپے تک اضافہ ہوگیا ہے،پیٹرول ،بجلی اور گیس کی مسلسل اضافے نے پہلے ہی

عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے،مہنگائی نے رمضان سے قبل ہی روزہ داروں کیلئے خطرے کی گھنٹی

بجادی ہے،ناجائز منافع خور اور گراں فروش مرضی کے نرخ وصول کررہے ہیں۔مطالبہ ہے کہ

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔مطالبہ ہے کہ

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply