Imran Khan Prim minister Pakistan

بد اخلاقی کے مجرموں کو نامرد بنا دیا جائے، وزیر اعظم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بد اخلاقی مجرم نامرد

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے بد اخلاقی کے مجرم کو مردانہ

صلاحیت سے محروم کرنے کی تجویز دیدی اور کہا ایسے مجرموں کی سرجری

کرکے انہیں ناکارہ بنا دینا چاہیے تاکہ وہ کچھ کر ہی نہ سکیں، بد اخلاقی کرنے

والوں کو سرعام پھانسی دینی چاہئے،سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا دیا،

بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا ہے، بد اخلاقی کرنے والوں کو

عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔پیر کو نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے

ہوئے وزیر اعظم نے کہا سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا دیا، بچوں کے

سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا ہے، بد اخلاقی کرنے والوں کو عبرت ناک

سزائیں دی جائیں۔ اس سے پورے ملک کی عوام کو تکلیف ہوئی ،قصور میں

زینب بد اخلاقی کیس اور اس طرح کے دیگر واقعات کے بعد جب آئی جی کو

واقعے کی تفتیش سے متعلق کہا تو آئی جی نے جو رپورٹ پیش کی تو آئی جی نے

بتایا کہ پاکستان میں جنسی جرائم خطرناک حد تک بڑھتے جا رہے ہیں خواہ وہ

بچوں سے متعلق کیسز ہوں یا خواتین سے متعلق، یہ سوسائٹی میں پھیل چکا ہے ،

اس کے بعد ہم نے علماء سے بات کی ،ٹیچرز سے بات کی ، سب کو بلایا ، بچوں

کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات کے خاتمے کیلئے تفصیلی غور کیا ، یورپ میں

جو بچوں سے بد اخلاقی کرتا ہے اس کا پورا ریکارڈ رکھا جاتا ہے لیکن یہاں پر

افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس طرح کا کوئی سسٹم موجود نہیں ، بچوں سے بد

اخلاقی کے مجرموں کا پیچھا کیا جائے ۔ بد اخلاقی کے مجرموں کو چوک پر

لٹکانا چاہیے ،سرعام پھانسی دینی چاہیے ، اس طرح کے مجرموں کو جنسی

صلاحیت سے محروم کر دینا چاہیے ، سانحہ گجرپورہ کا ملزم پہلے بھی بد اخلاقی

کر چکا تھا لیکن آزادانہ گھوم رہا تھا اس طرح کے لوگوں کو ہمیشہ کیلئے ختم

کردینا چاہیے ،فحاشی سے معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں ، ہمارے پاس فیملی سسٹم ہے

، یورپ اس معاملے پر پاکستان سے پیچھے ہے ۔ہندوستان کی چالیس سال پہلے کی

فلمیں اور آج کی فلموں میں بہت فرق ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا

موجودہ آئی جی لاہور پرفارم کریں گے تو رہیں گے کسی نے یہ نہیں کہنا کہ آئی

جی نے یہ نہیں کیا۔ انہوں نے عثمان بزدار اور عمران خان کو پکڑنا ہے،سی سی

پی او پر بڑا شور ہوا، انہیں لانے کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ پولیس

قبضہ گروپ کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

بد اخلاقی مجرم نامرد

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply