86

بدعنوانی کے خاتمے اور مجرموں کو گرفت میں لانے کیلئے پر عزم ،چیئرمین نیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ

نیب ملک سے بد عنوا نی اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پر

عزم ہے،ادارے کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے جدید خطوط پر تربیت انتہائی

اہمیت کی حامل ہے، افسروں کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے جامع پلان تشکیل دے

دیا، تمام علاقائی بیوروز میں ٹریننگ سنٹرز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ان خیالات کا

اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کی کارکردگی سے متعلق جائزہ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ قومی احتساب

بیورو کو ملک سے انسداد بدعنوانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

اکائونٹس کے معاملات جنرل فنانشل رولز، ایف آر، ایس آر، ڈیجیٹل فرانزک اور

فنگر پرنٹ کے تجزیے سے متعلق ریفرشر اور کیپیسٹی بلڈنگ کورسز وضع کئے

گئے ہیں۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو انسانی وسائل کی ترقی

کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، نیب اپنی افرادی قوت کو بر قرار رکھنے اور اس میں

بہتری کیلئے تربیت کو فوقیت دیتا ہے۔

چیئرمین نیب

اپنا تبصرہ بھیجیں