بحرین ، امارات ،اسرائیل معاہدوں کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بحرین امارات اسرائیل مظاہرے

رملہ(جے ٹی این آن لائن نیوز)بحرین اور امارات کیساتھ اسرائیل کے معاہدوں

کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطینیوں نے کہاہے

اسرائیل کا مقبوضہ علاقو ں کو چھوڑنا ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن لا سکتا ہے،

واشنگٹن میں ہونے اسرائیل مضالف مظاہرے میں یہودیوں نے بھی شرکت کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق معاہدوں کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع،

رملہ میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، لاکھوں افراد نے فلسطین چارٹر نامی

مہم کی حمایت میں دستخط کئے۔متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کیساتھ

معاہدے کو فلسطینیوں نے مسترد کر دیا، فلسطینیوں کا کہنا ہے اسرائیل کا مقبوضہ

یہ بھی پڑھیں: تعلقات استوار کر کے بحرین بھی اسرائیلی ’’جرائم‘‘ میں حصہ دار بن گیا، ایران

علاقوں کو چھوڑنا ہی مشرقِ وسطیٰ میں امن لا سکتا ہے ۔ واشنگٹن کے مظاہرے

میں شریک یہودیوں نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا۔ فلسطینیوں نے

عرب ریاستوں کے اسرائیل کیساتھ معاہدے کیخلاف آن لا ئن مہم شروع کر دی۔

2لاکھ سے زائد افراد نے فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کر دیئے۔

ادھربحرین اور امارات کیساتھ معاہدے کے بعد بھی اسرئیل باز نہ آیا، غزہ پر بم

گرا دیئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بم گرانے کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ روز وائٹ

ہائوس میں بحرین اور امارات نے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات کے معا ہد ے پر

دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مزید ممالک کا اسرائیل کیساتھ

تعلقات قائم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

بحرین امارات اسرائیل مظاہرے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply