atta flourr 40

آٹا اورگندم بحران باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پیدا کئے جانے کا انکشاف

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) بحران منصوبہ بندی

وزیراعظم عمران خان کو آٹا اور گندم بحران سے متعلق رپورٹ ارسال کردی گئی ، رپورٹ میں کہا گیا ہے بحران با قا عد ہ منصوبہ بندی سے پیدا کیا گیا- اس میں بعض سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات ملوث ہیں۔ مزید پڑھیں

بحران میں محکمہ خوراک، کئی سرکاری افسر، سیاسی شخصیات ملوث

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو بھیجی گئی رپو رٹ میں آٹا اور گندم بحران کے ذمہ دار بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کی نشاندہی کی گئی ہے- ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے آٹا اور گندم بحران محکمہ خوراک کی انتظامی نااہلی اور سیاسی دباﺅکی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

نومبر تک گندم 1550 روپے فی من، مزید 400 روپے مہنگی کرنا سازش

رپورٹ میں بتایا گیا نومبر تک گندم 1550 روپے فی من تھی جسے منصوبہ بندی سے 1950 روپے تک پہنچایا گیا- دو ماہ قبل مارکیٹ میں گندم وافر تھی، تاہم دسمبر میں غائب ہونے لگی۔ وزیراعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا صاف شدہ گندم 2100 روپے من ملنے پر چکی مالکان نے بھی قیمت بڑھا دی ہے۔

بحران منصوبہ بندی

Leave a Reply