بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان امڈ آیا، گھی38،چینی 6روپے فی کلو مہنگی

Spread the love

بجٹ مہنگائی کا طوفان

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) مختلف کمپنیوں نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ تھوک

مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 94 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگئی۔چینی کی پچاس کلو کی

بوری 4700روپے سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگئی۔ درجہ اول گھی کی قیمت میں 38 روپے فی کلو

اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں درجہ اول کا گھی 305 روپے سے بڑھ کر 343 روپے ہوگیا۔

درجہ دوئم کے گھی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے باعث درجہ دوئم کے گھی

کے نرخ 270 روپے سے بڑھ کر 285روپے ہوگئے۔

جعلی اکاﺅنٹس طوطا کہانی گھڑنے والے سند یافتہ جعلساز ، سلیم مانڈویوالا

سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ جعلی

اکاﺅنٹس طوطا کہانی گھڑنے والے سند یافتہ جعلساز ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈویوالا نے

کہاکہ آصف زرداری کے حوالے سے 33 ارب ملنے کا دعوی میڈیا ٹرائل کا حربہ ہے ۔ اپنے بیان

میں انہوںنے کہاکہ آصف زرداری سے گورنر ہاﺅس لاہور سے ستر کروڑ اور سونا برآمد کرنے کا

دعویٰ کیا گیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ 33 ارب کا دعویٰ بھی ستر کروڑ والے جھوٹ کا تسلسل ہے ،

آصف زرداری پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس سے وہ باعزت بری ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ

کچھ لوگوں کی روزی روٹی کا سبب آصف زرداری کی کردار کشی ہے ۔

بجٹ مہنگائی کا طوفان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply