بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی، سماعت آج ہو گی

Spread the love

بجلی یونٹ مزید مہنگی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نیپر ا بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی

درخواست پر (آج) بدھ کو سماعت کرے گی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں

اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے،اضافہ نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی

مد میں مانگا گیا ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد ،کوئلے سے16.26

فیصد، فرنس آئل سے 1.71 اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے 0.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ نومبر میں ڈیزل

سے 27 روپے 20 پیسے فی یونٹ اور فرنس آئل سے 20 روپے27 پیسے فی یونٹ کی بجلی پیدا کی

گئی ۔ اس سے قبل اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی

تھی۔ 2021 ء کے دوران ماہانہ اورسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور سرچارجز کی مد میں بجلی 18روپے

71پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی، ایک سال میں نومرتبہ بجلی مہنگی کرکے صارفین پر 650

ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا۔ذرائع کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12

روپے11 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی بنیادی ٹیرف، سرچارج، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 6

روپے 60 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی۔ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی اضافی وصولیاں ماہانہ بنیادوں پر

کی گئیں جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی89 پیسے ،فروری میں 64 پیسے، جولائی میں ایک

روپے 37 پیسے اور اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کی

گئی۔ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 52 پیسے اوراکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں بجلی

4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی، فروری میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 95 پیسے

فی یونٹ بڑھایا گیا، اکتوبر میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے 72پیسے فی یونٹ مہنگی

کی گئی۔ اکتوبر2021 کے دوران ایک روپے 25 پیسے کا سرچارج بھی لگایا گیا۔ذرائع کے مطابق

نومبر میں بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا گیا،ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد

میں بجلی ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سستی بھی کی گئی۔

بجلی یونٹ مزید مہنگی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply