بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ

اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی

منظوری دی تھی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے

تحت بجلی کی فی یونٹ 55 پیسے مہنگی کی گئی اور اس اضافے سے صارفین پر

5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی

قیمت میں اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ،

اضافی قیمت آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

Leave a Reply