بجلی کے بل سے نجات کیلئے حکومت کا بڑا پلان سامنے آ گیا

بجلی کے بل سے نجات کیلئے حکومت کا بڑا پلان سامنے آ گیا

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) بجلی کے بل سے

مہنگی بجلی کے بلوں سے جان کیسے چھڑائی جائے؟ اس حوالے سے حکومت

کی نئی سکیم منظر عام پر آ گئی۔ پنجاب بھر کی سرکاری عمارات، درباروں،

شیلٹر ہومز سمیت دیگر کو دو ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے سولر انرجی

کو منتقل کیا جائیگا، اس ضمن میں محکمہ انرجی پنجاب صوبہ بھر میں رواں سال

21 نئی سکیمیں شروع کریگا۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی سونامی نے عوام کی نیند اڑا دیں ہیں، ہر نیا

طلوع ہونے والا سورج مزید مہنگائی کی خبر دے کر غروب ہو جاتا ہے، حکومت

نے عوام کو ایک بار پھر گرین سگنل دیا ہے، مہنگی بجلی کے بلوں سے جان

کیسے چھڑائی جائے؟ پنجاب حکومت نے سرکاری عمارات کو سولر انرجی پر

منتقل کرنے کا بڑا پلان تجویز کیا، سرکاری عمارات کو سولر پر منتقل کرنے کی

21 نئی سکیمیں رواں سال شروع کی جائیں گی۔ 2 ارب 58 کروڑ 50 لاکھ کی

لاگت سے سرکاری عمارتوں، سکولوں، درباوں اور شیلٹر ہومز کو بجلی کی

فراہمی کے لیے سولر پر منتقل کیا جائیگا، سو ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر پر

منتقل کرنے کے لیے رواں سال پانچ کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے، 20

کروڑ کی لاگت سے سرکاری کالجز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا، رواں

سال دو کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

علاوہ ازیں 15 کروڑ کی لاگت سے کمشنر کمپلیکسز کو سولر پر منتقل کیا جائیگا،

رواں سال دو کروڑ 50 لاکھ خرچ کیے جائیں گے، 15 کروڑ کی لاگت سے پنجاب

میں موجود درباروں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائیگا، امسال تین کروڑ کے

اخراجات کیے جائیں گے، 15 کروڑ کی لاگت سے جیلوں میں سولر پینلز کی

تنصیب کی جائیگی، رواں سال تین کروڑ دیا جائیگا۔ 15 کروڑ کی لاگت سے

دارلامانوں، اسرا، شیلٹر ہومز کو سولر پر منتقل کیا جائیگا، رواں سال تین کروڑ

خرچ کیے جائیں گے، 15 کروڑ کی لاگت سے چلڈرن ہومز کو سولر انرجی پر

منتقل کیا جائیگا اس کے لئے رواں سال تین کروڑ کے اخراجات کیے جائیں گے۔

بجلی کے بل سے

Leave a Reply