بجلی کے بل سے نجات کیلئے حکومت کا بڑا پلان سامنے آ گیا 0

بجلی کی قیمت میں ایک ر وپے 68پیسے اضافہ کی منظوری دیدی گئی

Spread the love

بجلی کی قیمت اضافہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) بجلی کی قیمت میں ایک ر وپے 68پیسے اضافہ کی منظوری

دیدی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ، وفاقی

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ،بجلی کی قیمت میں

اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی

جانب سے بھجوائی گئی تھی ،نیپرا نے گزشتہ مالی سال کے نقصانات پورا کرنے کیلئے سہ ماہی

ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی منظوری دی تھی ،نیپرا نے گردشی قرض کے خاتمے کیلئے سہ

ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ وصولی کی اجازت دی تھی ،صارفین سے

یہ وصولی ایک سال کیلئے کی جائے گی ،

پنجاب حکومت ہمیں اپنے دفاتر نہیں دے رہی ہے ،میئر لاہور

میئر لاہور مبشر جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہمیں اپنے دفاتر نہیں دے رہی ہے ،پنجاب کے

تمام بلدیاتی نمائندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،(آج) ہفتہ سے پنجاب کے بلدیاتی نمائندگان اپنے دفاتر

سنبھال لیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر پنجاب کے بلدیاتی نمائندگان نے میڈیا سے گفتگو کی۔ میئر لاہور

مبشر جاوید نے کہاکہ سب سے پہلے میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت ہمیں

اپنے دفاتر نہیں دے رہی،چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت کے چیف سیکرٹری اور لوکل

گورنمنٹ کے سیکرٹری سے جواب طلب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے ہمارا سر فخر سے بلند کر

دیا ہے،سپریم کورٹ نے (آج)ہفتہ سے دفاتر میں جانے خا حکم دے دیا ہے،پنجاب کے تمام بلدیاتی

نمائندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،(آج) ہفتہ سے پنجاب کے بلدیاتی نمائندگان اپنے دفاتر سنبھال لیں

گے۔ میئر لاہور نے کہاکہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی مدت بڑھانے کی درخواست دائر کر رکھی

ہے،انشا اللہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بجلی کی قیمت اضافہ

Leave a Reply