بجلی پرسبسڈی کے لئے نئی حکمت عملی تیار

Spread the love

بجلی پرسبسڈی کے

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاور سیکٹر میں آئی ایم ایف کی شرط پر سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی

ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر پاور سیکٹر میں سبسڈی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے،

پاور ڈویڑن نے سبسڈی سے متعلق درخواست نیپرا میں دائر کردی جس پر 9 اگست کوسماعت ہوگی۔درخواست میں لائف لائن

صارفین کے لیے سلیب 50 سے بڑھاکر 100 یونٹ کرنے کی تجویز کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 200 یونٹ کے لیے پروٹیکٹڈ

صارفین کی نئی کٹیگری بنانے کی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 301 سے 700 یونٹ کے سلیب کو 4 سلیبز میں تقسیم

کرنے کی تجویز دی ہے۔نیپرا نے درخواست میں 301 سے 400 اور401 سے 500، 501 سے 600 اور 601 سے 700

یونٹ والے صارفین کے لیے بھی الگ سلیب بنانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سلیبز بنانے سے بجلی کے

ٹیرف پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جب کہ اس اقدام کا مقصد پاورسیکٹر میں سبسڈی کا از سر نو تعین کرنا ہے۔

بجلی پرسبسڈی کے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply