149

ماہ ستمبرفیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی 2.97 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Spread the love

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) بجلی کی قیمت میں دو روپے97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ بجلی مہنگی امکان

ماہ ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی، سی سی پی اے

سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی سی پی اے) کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، گیس سے 11.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

جولائی کے مہینے میں بھی بجلی کی فی یونٹ قیمیت میں 10 فیصد اضافہ پہلے ہی ہو چکا ( مزید پڑھیں )

رواں سال جولائی میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا ۔نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔

بجلی مہنگی امکان

Leave a Reply