بجلی کے بل سے نجات کیلئے حکومت کا بڑا پلان سامنے آ گیا

بجلی کی مد میں سبسڈی کو صرف مستحق صارفین تک محدود کرنے کی تجویز

Spread the love

بجلی مد میں سبسڈی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت نے جامع پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے

بجلی سبسڈی کو صرف مستحق صارفین تک ہی محد ود کرنے کی تجویز دی ہے۔اس حوالے سے

حاصل دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مستحق بجلی صارفین کی نشاندہی غربت سروے کے ذریعے کی

جا ئے گی۔ غریب بجلی صارفین کو احساس پروگرام کے ذریعے سبسڈی فراہم کرنے کی تجویز دی

گئی ہے۔دستاویز کے مطابق مستحق صارفین کو مستقبل میں بجلی کی قیمت میں اضافے میں بھی

ریلیف دیا جائے گا۔ غیر مستحق صارفین کو دی جانےوالی سبسڈی پانچ سال میں مرحلہ وار ختم کر

نے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ چھ ماہ تک دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے

صارفین کی نئی کٹیگری بنانے کی تجویز بھی سا منے آئی ہے۔ حکومتی دستاویز کے مطابق زرعی

شعبے میں بڑے صارفین کےلئے بھی سبسڈی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔غیر مستحق صارفین

سے سابقہ سلیب کا فائدہ بھی واپس لینے کی تجویز ہے۔ سبسڈیز میں کمی کے اقدامات سے گردشی

قرضے کے بہاو¿ میں کمی ہوگی۔

بجلی مد میں سبسڈی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply