بجلی کی قیمت میں گیارہ پیسے فی یونٹ اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) بجلی قیمت یونٹ اضافہ

حکومت کی جانب سے عوام پر پے در پے ’’بجلی بم‘‘ گرانے کا سلسلہ جاری ہے، بجلی

گیارہ پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب

سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ تین چار ماہ کے دوران بجلی کی

قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں اب ایک بار پھر حکومت کی جانب سے عوام پر بجلی بم گرایا گیا ہے اور

حکومت نے بجلی فی یونٹ گیارپیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس سے عوام پر

تقریباً بارہ ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔ گیارہ پیسے فی یونٹ اضافے کااطلاق یکم دسمبر

سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ جولائی تا ستمبر 2019 کے بقایا جات کی مد میں کیا گیا

ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے ماہ کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام کو

چونا لگایا گیا تھا اور تقریباً 170 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو تین سو روپے سے زائد کا

ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ اب پھر جولائی تا ستمبر کابوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔

دوستو اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے ہمارے شیخو جی کچھ یوں لب کُشا ہیں

یہ اور بات تقدیر لپٹ کر روئی – – – – – ورنہ بازو تو تھجے دیکھ کر پھیلائے تھے

اس شعر سے اپنے تبصرے کے آغاز کے بعد فرمایا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے

اس عرصے اقتدار میں وطن عزیز میں رائج نظام کا اندرونی کچہ چٹھہ نکال باہر کیا اور عوام

کو بتایا دیکھو کرپشن کی وجہ سے ہم آج کہا کھڑے ہیں- عالمی برادری میں ہماری کیا اوقات ہے-

بجلی قیمت یونٹ اضافہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply