81

فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی کی قیمتوں میں 1.66 روپے فی یونٹ اضافہ

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن کامرس رپورٹر ) بجلی قیمت اضافہ

پہلے ہی مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا- بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ،بجلی کی قیمت میں 97. 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے- قیمتوں کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہوگا- صارفین 20 ارب روپے سے زائد اضافی رقم ادا کریں گے۔

ایک ہی ماہ میں دوسری بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

یاد رہے نیپرا نے 2 اکتوبر کو بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔ رواں ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں یہ دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے-

فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر بیوقوف نہ بنایا جائے، عوام

عوام کا اس ضمن میں کہنا ہے نیپرا کا اقدام سمجھ سے بالاتر ہے- بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے- فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بیوقوف نہ بنایا جائے-

نیپرا کے اقدامات جاری کردہ اعداوشماری کی نفی:ماہرین

دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کڑی نظر رکھے- انکا مزید کہنا تھا آنکھیں بند کرکے نیپرا کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر قیمت میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے- ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا نیپرا کے اپنے جاری کردہ اعدادو شمار نیپرا کے اقدامات کی نفی کر رہے ہیں

بجلی قیمت اضافہ

Leave a Reply