بجلی 1.95روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان

Spread the love

بجلی فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) بجلی کی قیمت 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے

جس کے باعث منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑیگا۔ گزشتہ روز

نیپرا میں بجلی ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپیہ 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت

کی گئی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخوا ست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ

کرلیا اور بجلی مہنگی کرنے سے متعلق اپنا فیصلہ بعد میں جاری کریگا۔سی پی پی اے کی جانب سے

درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ڈیزل

اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے، گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22

روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی

پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے نے بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی

درخواست کی تھی، تاہم نیپرا کی جانب سے بجلی ایک روپیہ 95 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی فی یونٹ مہنگی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply