بجلی2.65روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی گئی

Spread the love

بجلی فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 2

روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔نیپرا کے مطابق درخواست میں ستمبر

کی فیول ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے، جس پر سماعت 27 اکتوبر کو ہوگی، اضافے کی درخواست کے۔

الیکٹرک کے سوا ملک بھر کیلئے ہے۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطاق ستمبر میں بجلی تقسیم

کار کمپنیوں کو 13 ارب 62 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ستمبر میں فی یونٹ بجلی پر اوسط

لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی جبکہ فی یونٹ لاگت کا تخمینہ 5 روپے 3 پیسے کے قریب تھا۔مہنگی

بجلی کی وجوہات میں فرنس آئل سے بجلی پیداوار سمیت ایل این جی سے فی یونٹ بجلی پیداوار کا

15روپے تک پہنچنا بھی ہے۔ستمبر میں تقریباً 19 فیصد بجلی ایل این جی سے اور 7.11 فیصد فرنس

آئل سے بنائی گئی، فرنس آئل سے بجلی کا فی یونٹ 19روپے سے زیادہ میں پڑا۔ستمبر میں تقریباً 19

فیصد بجلی ایل این جی سے اور 7.11 فیصد فرنس آئل سے بنائی گئی

بجلی فی یونٹ مہنگی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply