پاکستان رواں سال بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری شروع کردے گا، حماد اظہر

Spread the love

بجلی سے چلنے والی

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال

بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری شروع کردے گا، اس سلسلے میں چارجنگ انفراسٹرکچر

ڈویلپمنٹ کا کام شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکڑک کاروں کی چارجنگ اور

دیگرامور سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وفاقی وزیرحماداظہر نے تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے کہا حکومت نے گزشتہ سال الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کی ، جس میں ٹیکس مراعات دیں۔

حماداظہر کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر اس سال سے بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار ہوں گی، اس

شعبے میں چارجنگ انفراسٹرکچرکلیدی حیثیت رکھتا ہے، جس کیلئے نجی شعبے نے چارجنگ

انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا کام شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چارجنگ پالیسی جلد کابینہ

کے سامنے پیش کی جائے گی، یہ صاف فیول مستقبل کی ضرورت ہے۔ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے

انھوں نے کہا ایران میں بجلی کی کمی سے ساحلی علاقوں گوادر تربت اور مکران ریجن میں

لوڈشیڈنگ ہورہی ہے کیونکہ گوادر تربت اور مکران ریجن کا دارومدار ایران سے درآمد بجلی پر ہے

جبکہ گوادر تربت اور مکران ریجن نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں۔ دریں اثناء وزیر توانائی حماد اظہر

نے ایرانی سفیر کو ٹیلی فون کر کے ایران میں بجلی شار ٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں

میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پربات چیت کی اور بلوچستان کو بجلی کی جلد ازجلد بحالی پر زور دیا ۔

ایرانی سفیر نے وزیر توانائی کو بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ایرانی حکومت

بجلی کی جلد بحالی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا حکومت بجلی کے

ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو نیشنل گرڈ سے

منسلک کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد

قابوپالیں گے۔

بجلی سے چلنے والی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply