بجلی بل پر کنکشن ہولڈرکا شناختی کارڈ، موبائل فون نمبر لازم اور پراپرٹی ٹیکس

بجلی بل پر کنکشن ہولڈرکا شناختی کارڈ، موبائل فون نمبر لازم اور پراپرٹی ٹیکس

Spread the love

لاہور، فیصل آباد (جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز ) بجلی بل کنکشن ہولڈر

بجلی کے بل جمع کروانے کیلئے عوام کو ایک اور مشکل کا سامنا، شہر کے

مختلف بینکوں نے لیسکو کے صارفین سے بلوں پر قومی شناختی کارڈ اور موبائل

نمبر درج نہ ہونے پر بجلی کے بل وصول کرنے کے انکار کر دیا- دوسری جانب

پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2021-22ء کے بعد صوبہ بھر میں

پانچ مرلے کے تمام کیٹگیریز کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

کر لیا ہے-

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل لیسکو نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی

کے بلوں پر قومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی ہدایت کی تھی، تاہم اب قومی شناختی

کارڈ نمبر کیساتھ ساتھ موبائل نمبر لینا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے، اس لئے قومی

شناختی کارڈ اور موبائل نمبر نہ ہونے پر بینکوں نے بل جمع کرنے سے انکار

کرنا شروع کر دیا ہے- بلوں پر شائع ہونے والے صارف کا قومی شناختی کارڈ

نمبر لازمی قرار دیدیا گیا ہے، تاہم لیسکو کے لاکھوں صارفین نے سالہا سال سے

بجلی کے کنکشن لے رکھے ہیں، جنہوں نے کنکشن لینے کے بعد سے اپنے نام پر

بلوں کو منتقل نہیں کروایا، کنکشن منتقل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بلوں

کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لئے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر

نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو پا رہے-

=-.-= پنجاب میں 5 مرلے کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ 2021-22ء کے بعد ت

صوبہ بھر میں پانچ مرلے کے تمام کیٹگیریز کے گھروں پر پراپرٹی ٹیکس عائد

کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیکس ایریا کے بجائے 5 مرلے کے

گھروں پر کرائے کی مد میں عائد کیا جائے گا۔ کسی بھی آبادی میں واقع پانچ

مرلے گھر کا مالک اگر اپنے گھر کے کرائے کی مد میں 18 ہزار 750 روپے

سے زائد ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے تو اس پر کرائے کی شرح کے مطابق

ٹیکس عائد کیا جائے گا، جبکہ 5 مرلے گھر کا وہ مالک جو سالانہ دو لاکھ 25

ہزار سے زائد کرائے کی مد میں آمدنی حاصل کر رہا ہے اس سے بھی ٹیکس

وصول کیا جائے گا۔

بجلی بل کنکشن ہولڈر

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply