بجلی بحران پر قابو

بجلی بحران سنگین، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا

Spread the love

بجلی بحران سنگین

اسلام آباد ،لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ، شہری علاقوں میں

ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 18

گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے

کہ اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 19ہزار میگاواٹ ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار

13 ہزار میگاواٹ جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں لیکن اس

وقت ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ تک جاپہنچی ہے، اس طرح ملک میں بجلی کا شارٹ

فال 6 ہزار میگاواٹ ہے۔ بجلی کے شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر

اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، لاہور میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب 4600

میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے، طلب اور رسد میں میں بہت بڑے فرق کے باعث شہر کے مختلف

علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کی جارہی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں لوڈ

شیڈنگ کا دوارنیہ 18 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے۔ شہریوں کو بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ سسٹم اوور

لوڈ ہونے سے دہری اذیت کا بھی سامنا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن میں

بجلی کی طلب 2200 میگاواٹ ہے، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ہر 4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ

جب کہ راولپنڈی میں ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

بجلی بحران سنگین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply