Imran Khan Prim minister Pakistan

بجلی ، گیس چوروں کو پکڑا جائے، عمران خان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آلودہ نظام کا بوجھ کسی صورت عام

آدمی پر ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیر اعظم نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں درپیش

مسائل پر قابو پانے کیلئے موجودہ حکومت روز اول ہی سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات لے رہی ہے ،

توانائی کے شعبے میں سنگین انتظامی و مالی مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں، اس کے باوجود ہماری

اولین ترجیح رہی ہے کہ ان مسائل کی وجہ سے عوام الناس پر کم سے کم بوجھ پڑے،محض انتظامیہ

کی سطح پر پر تبدیلیاں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ناکافی ہوں گی ،ہمیں وزارت توانائی اور

پیٹرولیم میں ہر سطح پر بہترین پروفیشنلز اور ٹیکنالوجی پر عبور رکھنے والے افراد کی خدمات

حاصل کرنا ہوں گی ۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ریاستی ملکیتی اداروں کی

کارکردگی میں بہتری کی غرض سے لئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس

میں وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نجکاری محمد

میاں سومرو، وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت

عبدالرزاق داود، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم

بابر اور سینئر سرکاری افسران اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں وزارت پیٹرولیم اور توانائی کی

جانب سے گذشتہ 18 ماہ میں ذیلی اداروں میں انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات، محصولات میں

اضافے اور ان اداروں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے ضمن میں لئے گئے اقدامات سے آگاہ

کیا گیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply