جعلی لائسنس کیس پائلٹ 0

با کمال لوگ،لاجواب سروس،فلائٹ اٹینڈنٹ نشے میں ہونے پر طیارے سے آف لوڈ

Spread the love

پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کے فلائٹ اٹینڈنٹ کو نشے کی حالت میں ہونے پر طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔پی آئی اے حکام کا موقف ہے کہ میڈیکل ٹیم نے طیارے کا اچانک دورہ کیا، اس دوران فلائٹ اٹینڈنٹ غلام محمد سرور چانڈیو کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے خون میں الکوحل کی آمیزش سامنے آئی۔اٹینڈنٹ کو فوری طور پر طیارے سے آف لوڈ کردیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے۔

Leave a Reply