ٹی ایل پی جان لے حکومت جُھکے گی نہ یرغمال بنے گی، وزیرداخلہ کا انتباہ
Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) باہر جانے کی اجازت

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے وزیراعظم اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں،

اپوزیشن چاہتی ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوں، وزیراعظم کرپشن اور

احتساب کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں، احتساب عمران خان کا سب سے بڑا نعرہ تھا مگر اس میں

ہمیں وہ کامیابی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی، عدا لتو ں میں مقدمات لے جاتے وقت شاید درست انداز

میں تیاری نہیں کی گئی، نواز شریف کو جانے کی اجازت حکومت نے ہی دی جو بڑی غلطی تھی،

بہت کوششوں کے باوجود اسحاق ڈار کی واپسی ممکن نہیں بنا سکے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو

انٹریو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر وزیراعظم اور فوجی قیادت میں اختلافات کی

خبروں کو بے بنیاد قرار د یتے ہوئے کہا اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان بھولے نہیں، ملک کا فائدہ بھی

اسی میں ہے کہ دونوں ایک ہی صفحے پر ہوں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شیخ رشید نے

کہا وزیراعظم کرپشن اور احتساب کے معاملے پر ڈٹے ہوئے ہیں، البتہ اس میں ہمیں وہ کامیابی نہیں

ملی جو ملنی چاہیے تھی۔ نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومت کو شاں ہے ۔ شہزاد اکبر کے

 

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( <a href=”https://jtnonline.com/category/%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%b9%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%86/astrology-%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%da%86%d8%a7%d9%84/” rel=”noopener” target=”_blank”>جتن آن لائن کُنڈلی</a> )

استعفے سے متعلق شیخ رشید نے کہا شہباز شریف کے ملازمین کے اکانٹس سے اربوں روپے

نکلے، قائد حزب اختلاف پر16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے لیکن ہم ان کے پیسے بھی

نہیں لا سکے، وزیراعظم کی ناراضی کی وجہ نواز شریف کو واپسی میں ناکامی پر ہی نہیں بلکہ

پیسے واپس لانے میں ناکامی پر بھی ہے۔ عمران خان میں ارادے کی کمی نہیں،وہ کہتے ہیں این آر او

دینا غداری ہو گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے تصدیق کی ملک میں دہشتگرد تنظیموں کے سلیپرز سیلز پھر

سرگرم ہوئے ہیں، جن سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

افغان طالبان حکومت مثبت کردار ادا کر رہی ہے، وہ ٹی ٹی پی کوبھی سمجھا رہے ہیں پاکستان میں

کارروائیوں سے باز رہیں مگر ٹی ٹی پی والے کہیں نہ کہیں دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد مذاکرات کا دروازہ تقریبا بند

ہو چکا ہے۔

باہر جانے کی اجازت

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: