باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ،بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط

Spread the love

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، بھارت کی میچ پر گرفت مضبوط، جسپریت بمرا کی کیریئر بیسٹ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم بھارتی اننگز کے سکور 443 رنز کے جواب میں 151 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، بمرا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کینگروز کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔ بھارت کی طرف سے راویندرا جدیجا نے 2 جبکہ محمد شامی اور ایشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک بھارت ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنالئے تھے اور اسکو آسٹریلیا کے خلاف 346 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں پیٹ کمنز نے 4 جبکہ جوش ہیزلووڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ مانیک اگروال 28 اور پانٹ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ جمعہ کو آسٹریلیا نے تیسرے میچ کے تیسرے روز اپنی پہلی ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 8 رنز پر دوبارہ شروع کی تو ہیرس 5 اور فنچ 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ ارون فنچ آسٹریلیا کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بناکر اشانت شرما کی گیند پر اگروال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ہیرس دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر بمرا کی گیند پر اشانت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 21 رنز بناکر راویندرا جدیجا کی گیند پر اگروال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شان مارش 19 رنز بناکر بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ ہیڈ آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 20 رنز بناکر بمرا کی گیند کا نشانہ بنے۔مچل مارش آسٹریلیا کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناکر راویندرا جدیجا کی گیند پر راہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پیٹ کمنز 17 رنز بناکر محمد شامی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کپتان ٹم پین آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 22 رنز بناکر بمرا کی گیند پر پانٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نیتھن لیون آسٹریلیا کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صفر پر بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔جوش ہیزلووڈ آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنکو بمرا نے صفر پر کلین بولڈ کر دیا۔ مچل سٹارک 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں میزبان ٹیم بھارت اننگز کے سکور 443 رنز کے جواب میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Leave a Reply