گلگت بلتستان کے ہونہار نوجوان ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کا بڑا اعلان

گلگت بلتستان کے ہونہار نوجوان ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر کا بڑا اعلان

Spread the love

اسلام آباد، گلگت بلتستان (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر

گلگت بلتستان کے باہمت اور پرعزم نوجوان ایشین پروفیشنل باکسنگ چیمپئن

عثمان وزیر نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فائٹ کا اعلان کر دیا۔ آئی بی ایف

یوتھ ٹائٹل کیلئے انکی فائٹ 22 مئی کو ہو گی۔ عثمان وزیر کا کہنا ہے مجھے پانچ

سال سے اس فائٹ انتظار تھا، وہ پہلے پاکستانی ہیں جو اس ٹائٹل کیلئے لڑیں گے،

جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، زبردست محنت کی ہے، قوم میری کامیابی کی

دعا کرے، ٹائٹل جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کرونگا۔ آج تک

کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا-

=-= یہ بھی پڑھیں: کے آر ایل گراونڈ راولپنڈی شعیب اختر کے نام سے منسوب

تفصیلات کے مطابق ایشین چیمپئن عثمان وزیر کی فائٹ منیلا فلپائن میں باکسنگ

ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو کے انڈر کارڈ ہو گی، دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایم پی

پروشنز عثمان وزیر کی فائٹ منعقد کروائے گی۔ ایشین بوائے نے کہا ہے کہ آئی

بی ایف یوتھ ٹائٹل جیت کر عمران خان اور جہانگیر خان کی طرح تاریخ رقم کرنا

چاہتا ہوں۔ عثمان وزیر نے بات چیت میں جہاں فائٹ کی خوشی کا اظہار کیا وہیں

وعدے کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے پر افسوس بھی کیا اور کہا وزیر

اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے یوتھ ٹائٹل کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا

لیکن وعدہ ایفا نہیں کیا، مجھے اپنی فائٹ کیلئے پرائیویٹ اسپانسرز پر انحصار

کرنا پڑے گا۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply