آرمی چیف جنرل باجوہ سے باکسر محمد وسیم کی ملاقات، جیت پر مبارکباد

Spread the love

راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز رپورٹر) باکسر محمد وسیم

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نوجوان پاکستانی باکسر محمد وسیم نے

گزشتہ روز ملاقات کی اس موقع پر افواج پاکستان کے سپہ سالار نے انہیں عالمی

باکسنگ مقابلے میں شاندار فتح اور دنیا میں وطن عزیز کا نام سر بلند کرنے پر دل

کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور نوجوان باکسر کو ملک کا فخر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کیخلاف کامیابی جونیئر قیادت کا کارنامہ، جنرل باجوہ

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ

بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستانی باکسر محمد وسیم

نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ نے محمد وسیم کو عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی اور فتح پر

مبارکباد دی اور کہا کہ آپ جیسا ٹیلنٹ ہمارا فخر ہے، ہم آپ جیسے نوجوانوں کی

حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہیں کیونکہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں، اس موقع

پر نوجوان باکسر محمد وسیم نے پاک فوج کے سپہ سالار کا حوصلہ افزائی پر

شکریہ بھی ادا کیا-

یاد رہے نوجوان باکسر نے اپنی فتح کو کشمیری بہن بھائیوں نے کی فتح سے

منسوب کیا تھا- جبکہ عالمی مقابلے میں شاندار جیت کے بعد وطن آمد پر انکا

حکومت کی جانب سے استقبال نہ کئے جانے پر سول سوسائٹی اور میڈیا نے

حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا-

Leave a Reply