باپ حکومت نہیں گرا سکا تو بلاول کیسے ختم کر پائے گا، فواد چوہدری

Spread the love

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے اگر ابو حکومت نہیں گرا سکے تو بلاول کیسے پی ٹی آئی کی حکومت کو گرائیں گے۔ نواز شریف اور زرداری کی سیاست کا تو ایک ہی طریقہ رہ گیا ہے ہم اپنے قوانین میں کرپشن کی تعریف تبدیل کر کے اس جائز قرار دیدیں۔ ہم کرپشن کو لیگلائز نہ کریں تو نواز شریف اور زرداری کی سیاست دفن ہو جاتی ہے۔ ہم حکومت ہیں اور ہماری کچھ ذمہ داریاں ہیں، ہم وہ ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سی او ڈی کیا تھا؟ ہماری چوری پر آپ اور آپ کی چوری پر ہم پردہ ڈالیں گے۔ نواز شریف کی چوری کل تو نہیں ہوئی، حدیبیہ اور العزیزیہ اور لندن فلیٹس کے بارے میں سب کو پتہ ہے، تمام صحافی حضرات ان کے مہمان رہے ہیں۔ زرداری صاحب کا سندھ اور شریف خاندان کا پنجاب اور باقی جگہوں پر نیٹ ورک چل رہا تھا۔ان کو پتہ نہیں تھا عمران خان اکیلا دونوں پارٹیوں سے زیادہ سیٹیں لے لے گا، ساری اسکیم ناکام اس وقت ہوئی جب عمران خان دونوں جماعتوں سے زیادہ سیٹیں لے گیا۔ بلاول بھٹو اپنی فکر کریں۔گدھ اور گیڈر تو سندھ سے چمٹے ہوئے ہیں، گدھ اور گیڈر بھی وہ سلوک نہیں کرتے جو آپ لوگوں نے سندھ کے عوام کے ساتھ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے غریب سندھیوں کا پیسہ یہاں سے چوری کیا اور لندن اور دبئی میں محلات قائم کیے۔ ہم تو نہیں کہہ رہے سندھ میں گورنر راج لگنا چاہیے، چونکہ ان کی بنیادیں کمزور ہیں اس کی وجہ سے انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں کیونکہ جے آئی ٹی میں ان پر سنگین نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

Leave a Reply