209

بانی روزنامہ آج پشاور،سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی انتقال کر گئے

Spread the love

پشاور(جتن آن لائن خصوصی رپورٹر) بانی روزنامہ آج پشاور

بانی روزنامہ آج پشاوراور سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی گزشتہ شب بقضائے

الٰہی انتقال کرگئے،انکا نماز جنازہ آج بروز ہفتہ انکی رہائشگاہ واقع سٹریٹ 2 سی

شامی روڈ پشاور کینٹ سے اٹھایا جائے گا اور سٹریٹ ٹو میں واقع پارک میں

گیارہ بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی ادریس بختیار کا انتقال پر ملال

مرحوم کے پسماندگان میں ان کے فرزند محمد علی یوسفزئی اور ارسلان جاوید

یوسفزئی، بھائی منور شاہ، داماد ڈاکٹر شہزاد دلدار اور (پی ایس او) عمر شفیع

خان شامل ہیں۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سابق ایگزیکٹو رکن عبدالواحد یوسفی ملک

گیر شناخت رکھنے والے نامور صحافی اور پشاور سے شائع ہونیوالے صوبے

کے سب سے کثیر الاشاعت اخبار کے مالک ومدیر تھے،

عبدالواحد یوسفی نے عملی صحافت کا آغاز 1959-60ء میں روزنامہ انجام پشاور

سے بحیثیت سٹاف رپورٹر کیا، 1967ء تا 1994-95ء تک نیشنل پریس ٹرسٹ کے

اخبار مشرق پشاور میں سٹاف رپورٹر، سینئر سٹاف رپورٹر، چیف رپورٹر، ڈپٹی

ریذیڈنٹ ایڈیٹر، ریذیڈنٹ ایڈیٹر، مشرق گروپ کے ڈپٹی چیف ایڈیٹر اور مشرق

گروپ کے نمائندہ خصوصی مقیم اسلام آباد کی حیثیت سے قابل قدر خدمات انجام

دیں۔

مزید پڑھیں: ممتاز ادیب، دانشور، ماہر تعلیم ڈاکٹرجمیل جالبی رحلت فرما گئے

صوبہ خیبرپختونخوا کے آسمان صحافت کے غروب ہونے والے روشن ستارے

عبدالواحد یوسفی نے بہت مختصر مدت کے اندر اپنی نمایاں صحافتی خدمات اور

زندگی کے تمام شعبوں کے افراد کی ضرورتوں کا احاطہ کرنیوالے جدید ترین

طرز طباعت سے آراستہ اخبار کا اجراء اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرکے

صوبے کی صحافت کو مالامال کیا-

روزنامہ آج پشاور عبدالواحد یوسفی کی صحافتی خدمات کا مظہر

عبدالواحد یوسفی کی شبانہ روز کوششوں سے روزنامہ ’’آج ‘‘ نے مختصر

عرصے کے اندر اتنی مقبولیت حاصل کی اورآج اسے خیبرپختونخوا کے سب

سے زیادہ پڑھے جانے والے اخبار کااعزاز حاصل ہے۔

مرحوم پشاور پریس کلب کے بانی ممبر تھے ، انہوں نے صحافتی خدمات کی بجا

آوری کے سلسلے میں ایران، افغانستان، امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی

ممالک کے تفصیلی دورے بھی کئے- (حق مغفرت فرمائے، آمین )

بانی روزنامہ آج پشاور

Leave a Reply