بانی ایم کیو ایم کی طبیعت ایک بار پھر خراب، ہسپتال منتقل

Spread the love

بانی ایم کیو ایم

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف

حسین کو سانس میں تکلیف کے باعث دوبارہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گزشتہ دنوں

لندن میں مقیم الطاف حسین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے

بعد انہیں علاج کیلئے برنیٹ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔دوران علاج الطاف حسین کی

حالت تشویشناک تھی تاہم گزشتہ ہفتے ہی وہ کورونا سے صحتیاب ہوگئے تھے اور

انہیں 13 فروری کو گھر منتقل کیا گیا تھا۔تاہم طبیعت ایک بار

پھر خراب ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے

مطابق گزشتہ روز شام سے الطاف حسین کو سانس میں تکلیف کا سامنا تھا جس پر

انہیں برنیٹ ہسپتال لے جا گیا ہے۔ طبیعت ایک بار پھر خراب

ہوگئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ

روز شام سے الطاف حسین کو سانس میں تکلیف کا سامنا تھا جس پر انہیں برنیٹ

ہسپتال لے جا گیا ہے۔اور انتہا ئی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا.جہاں پر اب

الطاف حسین کی طبیعت بہتر بتائی جا رہی ہے.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply