100+1500 prize bound list jtnonline2

سو(100)، 1500 مالیتی بانڈز ہولڈرز کیلئے آج بڑا دن، کون بنیں گے لکھ پتی؟

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن بزنس نیوز) بانڈ ہولڈرز لکھ پتی

علاقائی نظامت قومی بچت کے زیر اہتمام 100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی

بانڈز کی قرعہ اندازی آج بروز پیر کو ہو گی۔ 1500 روپے بانڈز کا پہلا انعام 30

لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے 3 جبکہ تیسرے انعام

میں 18500 روپے کے 1696 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

=-،-= 100 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں ہو گی

علاقائی نظامت قومی بچت کے زیر اہتمام 100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر

قومی انعامی بانڈز کی 35 ویں قرعہ اندازی آج 16 اگست بروز پیر کو صبح 9

بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد ہو گی جس کی صدارت

گورنمنٹ کالج فار وومن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر

مسز روبینہ فاروق کر یں گی جبکہ اس موقع پر وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے

حکام سمیت ایوان صنعت و تجارت کے ممبران بھی موجود ہوں گے۔ ڈائریکٹوریٹ

آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ڈائریکٹر میاں شہزاد اکرم نے بتایا کہ اس

موقع پر گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے فقدان سماعت

فیصل آباد کے خصوصی بچے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب

انعام یافتگان کا چناﺅ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس

ویلفیئر قومی انعامی بانڈزکا پہلا انعام 7 لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ

روپے کے 3 اور تیسرا انعام 1000 روپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں کرونا ایس او

پیز کے تحت خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم

شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بانڈ ہولڈرز لکھ پتی ، بانڈ ہولڈرز لکھ پتی ، بانڈ ہولڈرز لکھ پتی

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

Leave a Reply