رواں سال 200 روپے مالیتی انعامی بانڈز کی آخری قرعہ اندازی آج ہوگی

Spread the love

لاہور( جتن آن لائن بزنس نیوز) بانڈز قرعہ اندازی

200 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج بروز پیر ہوگی اور یہ رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے مالیت کے 2394 انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔ مزید پڑھیں

یاد رہے قومی بچت مرکز کے زیر اہتمام 200 روپے مالیت والے انعامی بانڈز کی رواں سال 2019 کی آخری قرعہ اندازی صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہوگی-

مستحکم معیشت کیلئے قومی بچت اہم ، استفادے کا بہترین زریعہ حکومت کیساتھ منصوبوں میں سرمایہ کاری

ماہرین معاشیات کے مطابق جس قوم میں بچت کی عادت ہوتی ہے، اپنی بچت کو سرمایہ کاری کیلئے حکومتی منصوبوں میں لگاتی ہے، توملکی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی ہے جب کہ ساتھ ساتھ وہ قوم بھی غربت، مفلسی اور تنگ دستی سے محفوظ رہتی ہے- انعامی بانڈز بھی سرمایہ کاری کی ایک قسم ہے-

انعامی بانڈز سمیت دیگر سرمایہ کاری سکیموں کی جان کاری کیلئے وزٹ کریں ( نیشنل سیونگز )

Leave a Reply

%d bloggers like this: