ترک ڈرامہ ارطغرل کے بامسی اور ترگت کراچی میں، بریانی کے بھی شوقین 0

ترک ڈرامہ ارطغرل کے بامسی اور ترگت کراچی میں، بریانی کے بھی شوقین

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) بامسی ترگت کراچی میں

شہرہ آفاق سلطنت عثمانیہ کی داغ بیل کیسے ڈلی، کس نے ڈالی اور سلطنت

عثمانیہ کیسے قائم ہوئی کی تاریخی حقیقت پر بنی ترک سیریز ” ارطغرل غازی”

کے دو اہم کردار ترگت الپ اور بامسی الپ پاکستان آ گئے ہیں۔دونوں ترک

اداکاروں کی پاکستان آمد پر ان کی پاکستانی اداکار عدنان صدیقی، اعجاز اسلم اور

اسد صدیقی کیساتھ ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دونوں ترک اداکار اس وقت کراچی میں موجود ہیں، اس حوالے سے بھی ان کی

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہوں نے تاریخی ترک سیریز

ارطغرل غازی کی مقبولیت پر اپنے خیالا ت کا اظہار کیا ہے۔ شہر قائد میں دیگر

مصروفیات کے حوالے سے ترک فنکار پاکستانی بریانی کے بھی شوقین نکلے،

جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دونوں مہمانوں کو بریانی کھلانے کی

حامی بھر لی۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی ڈرامہ سیریل ارطغرل کے معروف کرداروں نے

برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کراچی کا دورہ کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے

وفد کے دورے کو دو برادر ممالک کے درمیان دوستی و تعاون کو آگے بڑھانے

کی جانب ایک قدم قرار دیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا گورنر ہاؤس میں

پریس کانفرنس کی جہاں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکاروں پر مشتمل

ترکی کا وفد موجود تھا۔ مشہورترک سیریزارطغرل غازی کے فنکار بامسی اور

ترگت بھی پاکستانی بریانی کے شوقین نکلے انہوں نے گورنرسندھ سے ملاقات

میں بریانی کھانے کی فرمائش کی۔ مقبول ترک ڈرامے میں ترگت کا کردار ادا

کرنے والے اداکار ولیم کا کہنا تھا کہ میں کراچی آ کر بہت خوش اور ایکسائیٹڈ

ہوں، خاص طور پر بریانی کھانے کے لیے۔ اس خواہش پر گورنرسندھ عمران

اسماعیل نے کہا کہ اگرآپ مرچیں برداشت کر سکتے ہیں، تو ہم ضرور کھلائیں

گے۔ ترک اداکار نے کہا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کا شکریہ جنہوں نے

محبت دی، ہم بریانی ضرور کھائیں گے۔ ترک اداکار ولیم نے کہا مزید کہا کہ

پاکستان آ کربہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے

ہیں، پاکستانیوں سے مل کر بہت اچھا لگا۔

بامسی ترگت کراچی میں ، بامسی ترگت کراچی میں ، بامسی ترگت کراچی میں

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply