بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا شاہ رخ خان پر طنز کا ایک اور وار

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا شاہ رخ خان پر طنز کا ایک اور وار

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پر طنز کے وار چلاتے

ہوئے کہا ہے کہ جیکی چن نے بیٹے کی منشیات سکینڈل میں گرفتاری پر معافی

مانگی تھی۔ کنگنا نے اپنی ایک پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام سٹوریز پر شیئر کیا ہے

جس میں انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی جیکی

چن کی منشیات سکینڈل میں 2014ء میں پکڑے جانے کے بعد اعلانیہ معافی

مانگی تھی۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جیسی جیکی چن کو سات برس قبل پولیس نے سو گرام ماریجوانا اپنے اپارٹمنٹ

میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا تھا۔ جس پر جیکی چن نے اپنے چینی زبان

کے مائیکرو بلاگ میں تحریر کیا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے پر میں شرمندہ

ہوں اور دکھی ہوں، اس کی ماں بھی کرب کا شکار ہے اور میں اپنے بیٹے کے

ساتھ معافی کا طلب گار ہوں۔ کنگنا کے جاری کردہ اس ہیش ٹیگ سے بظاہر یوں

لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے

حوالے سے جاری کیا ہیں۔ اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ اس واقعے سے آریان

کو خود کو درست کرنے کا موقع ملے گا اور اسے معافی نہیں ملنا چاہیے۔

=-،-= آریان کیس، راج ببر بھی شاہ رخ کے حامی

بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان

خان کی ڈرگ کیس میں گرفتاری پر شاہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

فائٹر کا بیٹا ہے، یقینا فائٹ بیک کریگا۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں راج ببر نے کہا

کہ سخت حالات سے شاہ رخ خان گھبرانے والے نہیں۔ انہوں نے آریان کو فائٹر کا

بیٹا بھی قرار دیا، انکا مزید کہنا تھا کہ آج آریان سخت حالات سے نبرد آزما ہو کر

بہت کچھ سیکھ کر نکلیں گے، پلٹ کر اسکا مقابلہ کرینگے، میری نیک تمنائیں

آریان کے ساتھ ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا ، بالی ووڈ اداکارہ کنگنا ، بالی ووڈ اداکارہ کنگنا

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply