بالاکوٹ حملے کے منصوبہ ساز سامانت گوئیل ’’را‘‘ کے چیف مقرر

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے آئندہ دو سال

کیلئے خفیہ ایجنسی را اور اینٹیلی جنس بیورو(آئی بی)کی سربراہی 2پولیس افسران

کے سپرد کردی ہے۔ سامانت گوئیل بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سربراہی کریں

گے،وہ 2001سے را کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیںوہ را میں دوسرے سینئر

ترین آفیسر ہیںاور اور کیبنٹ سیکرٹریٹ میں ایڈشنل سیکرٹری ہیں اور مودی کے

انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب پولیس

سے تعلق رکھنے والے افسر گوئیل نئی تقرری سے قبل بیرون ملک جاری خفیہ

آپریشنز کے سربراہ تھے، فروری 2019 میں بالا کوٹ فضائی حملے کے منصوبہ

بندی سامانت گوئیل نے کی تھی، 2016 میں ہونے والے سرجیکل اسٹرائیک کے

ماسٹر مائنڈ بھی وہ تھے۔بھارتی پنجاب میں عسکریت پسندی عروج پر تھی تو

گوئیل نے اس پر بھی قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،دوسری جانب آئی بی کی

سربراہی اروندا کمار کو سونپی گئی ہے، کمار آسام پولیس سے تعلق رکھتے ہیں،

اروندا کمار نے بائیں بازو کی انتہا پسندی کو قابو کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

بحیثیت سربراہ تقرری سے قبل وہ آئی بی میں اسپیشل ڈائریکٹر برائے

کشمیرتعینات تھے۔

Leave a Reply