بالائی علاقوں میں شدید برف باری،وادی کاغان میں15سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Spread the love

ملک کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا سلسلہ اتوار کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ، وادی کاغان میں برف باری کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،شدید برف باری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم اور سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ،مری انتظامیہ نے سیاحوں کو ٹول پلازہ، جھیکا گلی اور لوہرٹوپہ سے ہی واپس بھیجنے کا الرٹ جاری کردیا ۔ وادی کاغان کے مختلف مقامات میں شوگراں، بھونجہ اور ناران میں چار فٹ سے زائد برفباری ہوئی اور درجہ حرارت منفی 7 تک ریکارڈ کیا گیا۔ شدید پھسلن سے شاہراہ ریشم سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی معطل ، بعض علاقوں میں بجلی بند ہوگئی،ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری کے باعث اکثر سڑکیں بند ہوچکی ہیں اور شدید ٹریفک جام کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی قطار لگ گئیں اور سیاح پھنس گئے ہیں۔برف کی صفائی میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جس پر سیاحوں کی جانب سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سیاحوں کو واپس بھیج رہی ہے۔ لواری ٹنل کا راستہ بھی برف باری کے باعث بند ہے اور لواری سرنگ کے دونوں جانب یعنی دیر اور چترال کی جانب سڑک پر کھڑی پانی جم کر بالکل شیشہ کی طرح برف بن چکی ہے اور اس پر گاڑی چلنا ناممکن ہوگیاہے ۔ وادی کیلاش کے آحری گاو¿ں شیخانندہ میں مین گیل گول نالے میں برفانی تودہ گرنے سے بارہ افراد دب گئے جن کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زندہ نکال لیا تاہم دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ۔برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔(رپورٹ ،جے ٹی این آن لائن )

Leave a Reply