فیٹف کی پاکستان کو شاباشی اور " ڈومور" کا مطالبہ، گھانا کلئیر قرار

ایف اے ٹی ایف، حکومت باقی شرائط پوری کرنے کیلئے نئے ضابطے متعارف کروانے کیلئے تیار

Spread the love

باقی شرائط پوری کرنے

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) حکومت، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی باقی

شرائط کو پورا کرنے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) سے متعلق املاک اور اثاثوں کو ضبط

کرنا، انتظام سنبھالنا اور نیلامی کے علاوہ پولیس، صوبائی انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹس (اے سی ای)

اور دیگر چھوٹی ایجنسیوں سے اے ایم ایل کے مقدمات کی تفتیش اور قانونی چارہ جوئی خصوصی

ایجنسیوں کو منتقل کرنے سے متعلق نئے ضابطے متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔ یہ قوانین کے

دو سیٹس کا ایک حصہ ہے جس میں اے ایم ایل (ضبط شدہ پراپرٹیز مینجمنٹ) رولز 2021 اور چند

روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس سے منظور شدہ رقم کی پیروی کے بارے میں قومی پالیسی کے بیان

کے تحت اے ایم ایل (ریفیرل) رولز 2021 شامل ہیں۔اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 (اے ایم ایل اے)

کے موجودہ شیڈول میں چند تبدیلیوں کے لیے یہ قواعد اور متعلقہ نوٹی فکیشن فوری طور پر نافذ

ہوجائیں گے جس پر عمل درآمد کے لیے منتظمین اور خصوصی سرکاری استغاثہ کی تقرری ہوگی۔ان

اقدامات کی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف اس نتیجے پر پہنچے گا کہ پاکستان نے ایکشن پلان کے 27 میں

سے باقی 3 نکات پر پر عمل کر لیا ہے یا نہیں، جس کی بنیاد پر رواں سال فروری میں اس کا نام نام

نہاد ‘گرے لسٹ’ سے نہیں نکالا گیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کے جائزے کے متعدد اجلاس جون کے

دوسرے ہفتے میں شروع ہونے والے ہیں جس کا اختتام 21 سے 25 جون کو ایف اے ٹی ایف کے

اگلے مکمل اجلاس میں ہوگا۔ایکشن پلان کے جن 3 نکات پر عملدرآمد باقی تھا وہ یہ ہیں:یہ ظاہر کرنا

کہ دہشت گردوں کی مالی اعانت (ٹی ایف) کی تحقیقات اور استغاثہ ان افراد اور اداروں کو نشانہ بناتا

ہے جو افراد کی طرف سے یا نامزد افراد کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔یہ ظاہر کرنا کہ ٹی ایف قانونی

کارروائیوں کے نتیجے میں موثر اور متناسب پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔اب حکومت نے ضبط، وصول،

انتظام، کرایہ، نیلامی، منتقلی یا اے ایم ایل 2010 قواعد یا عدالتی احکامات کے تحت ضبط کرنے کے

اختیارات کے ساتھ درجنوں منتظمین کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔

باقی شرائط پوری کرنے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply