باغ سیکٹر ،پاک فوج نے بھارتی جاسو س ڈرون مار گرایا

Spread the love

پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا اور واضح کیا ہے کہ انشاءاﷲکسی بھارتی ڈرون کو لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیںدینگے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے گرائے گئے بھارتی کواڈ کاپٹر کی تصویر شیئر کر تے ہوئے بتایا کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس مار گرایا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ انشاءاللہ کسی کواڈ کاپٹر کو لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دینگے ۔

Leave a Reply